Saturday, 20 April 2024, 09:48:57 am
چاغی:فوجی گاڑی اور ٹرک کے تصادم میں فرنٹیر کوربلوچستان کے دو اہلکار شہید
October 13, 2019

 آج (اتوار) ضلع چاغی میں دالبندین کے قریب ایک فوجی گاڑی اور ٹرک کے تصادم میں فرنٹیر کوربلوچستان کے دو اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔

 فرنٹیر کور کی گاڑی عازمین کی سکیورٹی ڈیوٹی کی ادائیگی کے بعد دالبندین واپس جارہی تھی۔

 شہید فوجیوں اور زخمی اہلکاروں کو دالبندین میں فرنٹیر کور ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج کیا گیا اور بعد میں مزید علاج کےلئے کوئٹہ بھیج دیا گیا۔

شہید فوجیوں میں سپاہی عبدالقادر اور سپاہی عبدالعزیز شامل ہیں جن کی میتیں ان کے آبائی شہروں کو بھیجی جارہی ہیں۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.