Saturday, 20 April 2024, 03:04:03 am
تجزیہ کاروں کادہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ علاقائی کوششوں پر زور
October 13, 2018

ممتازتجزیہ کاروں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ علاقائی کوششوں پر زو ردیا ہے ۔ 

ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل کے پروگرام نقطہ نظر میں اظہارخیال کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کارریٹائرڈایئروائس مارشل اکرام اللہ بھٹی نے کہاکہ پاکستان گزشتہ دوعشروںسے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برسرپیکارہے اورافغانستان کی داخلی صورتحال سے براہ راست متاثر ہوا ہے۔بین الاقوامی تعلقات کے ماہرڈاکٹرپرویزاقبال چیمہ نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم مشترکہ علاقائی کوششوں کے ذریعے دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق ایک اہم تنظیم ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کاوسیع تجربہ اورمہارت رکھتا ہے اورتنظیم کے رکن ممالک پاکستان کی اس مہارت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاناچاہتے ہیں۔سابق سفیرعابدہ حسین نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کے فروغ کاخواہشمندہے جو پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔اقتصادی ماہرڈاکٹرعالیہ ایچ خان نے کہاکہ پاکستان خطے کے دوسرے ملکوں کے ساتھ تجارتی حجم میںاضافے کے ذریعے اپنی معیشت میں بہتری لاسکتاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.