Thursday, 22 October 2020, 01:50:38 pm
وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کے لئے پرعزم ہے،اسد عمر
September 13, 2020

File photo

منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمرنے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کے لئے پرعزم ہے اور صوبے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے 80 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اتوار کے روز خضدار میں ایک اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مختص کئے گئے فنڈزکا بھرپور اور موثر استعمال یقینی بنائے گی۔
خضدار کے دورے کے دوران وزیر کو قلات ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
ان کا دو روزہ دورہ حکومت کے جنوبی بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کی کوششوں اور ان پر عملدرآمد کا حصہ ہے۔