Friday, 30 October 2020, 12:05:55 am
حکومت نے قومی و بین الاقوامی محاذوں پر بے شمار کامیابیوں حاصل کی ہیں،گورنر
September 13, 2020

File photo

پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قومی و بین الاقوامی محاذوں پر بے شمار کامیابیوں حاصل کی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی گزشتہ دو سال کی کارکردگی کے حوالے سے صحافیوں کو اتوار کے روز لاہور میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔
گورنر نے کہا آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر دوبارہ مذاکرات' فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے بلیک لسٹ کیے جانے سے بچنے' سرحدوں پر خطرات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ملکی ساکھ اور تشخص کو اجاگر کرنا گزشتہ د و برس میں حکومت کی کامیابیوں میں شامل ہے۔