Wednesday, 24 April 2024, 10:42:56 pm
سردارمسعودکاعالمی برادری پربھارت کوکشمیری عوام کی نسل کشی سےروکنےکےلئےہنگامی اقدامات کرنے پرزور
September 13, 2019

آزاد جموں و کشمیر کےصدر سردار مسعود خان نے عالمی برادری پر بھارت کو کشمیری عوام کی نسل کشی سے روکنے کےلئے ہنگامی اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

 برسلز میں احباب کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ شہریوں کی نسل کشی کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

 سردارمسعود خان نے نہتے کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کرنے پر یورپی پارلیمنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 اس موقع پر شرکا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.