Friday, 18 October 2019, 11:37:32 am
کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کیلئے عالمی برادری کو ہنگامی اقدامات کرنےچاہئیں،صدر آزاد کشمیر
September 13, 2019

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے عالمی برادری پر بھارت کو کشمیری عوام کی نسل کشی روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

برسلز میں احباب کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ شہریوں کی نسل کشی کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ سردارمسعود خان نے نہتے کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کرنے پر یورپی پارلیمنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اس موقع پر شرکا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا ۔