Friday, 18 October 2019, 10:54:43 am
آزادجموں و کشمیر کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی 13منصوبوں کی منظوری
September 13, 2019

آج مظفرآباد میں آزادجموں و کشمیر کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں تقریباً دو ارب سترہ کروڑ روپے کی مالیت کے تیرہ منصوبوں کی منظوری دی گئی۔یہ منصوبے مواصلات، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پانی کی فراہمی سے متعلق ہیں۔ آزادجموں و کشمیر بھر میں اراضی کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور ایف آئی آر کے آن لائن اندراج کے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔