Monday, 24 September 2018, 01:03:40 am
وزیر اعظم کی ریلوے کو انسداد تجاوزات مہم شروع کرنے کی ہدایت
September 13, 2018

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ریلوے کو ہدایت کی ہے کہ پندرہ دن کے اندر اپنی آمدنی بڑھانے کی غرض سے انسداد تجاوزات کی مہم شروع کرنے اور ریلوے کی اراضی کو مستقبل میں استعمال کرنے کیلئے ایک جامع منصوبہ پیش کرے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزارت ریلوے کے بارے میں ایک بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

سیکرٹری ریلوے محمد جاوید انور نے وزیراعظم کو پاکستان ریلوے اور اسے ایک پائیدار اور منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے مختلف اقدامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

انہوں نے وزیراعظم کو پاکستان ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی ہزاروں ایکٹر اراضی پر تجاوزات کے مسئلے کے بارے میں بھی بتایا۔

وزیرریلوے شیخ رشید احمد اور وزارت کے دیگر سینئر عہدیدار بھی بریفنگ میں موجود تھے۔