Friday, 19 April 2024, 08:55:28 am
ملک کے9اضلاع میں احساس نشوونماپروگرام آج شروع کیاجائےگا:ڈاکٹرثانیہ
August 13, 2020

غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ بچوں کی بہترنشوونما کیلئے آج ملک کے 9 اضلاع میں احساس نشوونما پروگرام شروع کیا جائے گا۔انہوں نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خوراک کا عالمی ادارہ اس پروگرام پر عملدرآمد کے لئے احساس پروگرام کا شراکت دار ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس کیش پروگرام کیلئے اندراج شدہ خاندان نشوونما پروگرام سے استفادہ کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت حاملہ اور بچوں کو دودھ پلانیوالی خواتین کو بہترین غذا فراہم کی جائیگی۔معاون خصوصی نے کہا کہ دو سال تک کی عمر کے بچوں کو سہ ماہی بنیاد پر رقم دی جائے گی اور مستحق خاندانوں میں لڑکے کے لئے پندرہ سو روپے اور لڑکی کے لئے دوہزار روپے فراہم کئے جائینگے اور سفر کے لئے پانچ سو روپے کرایہ بھی دیا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.