Saturday, 24 August 2019, 04:03:21 pm
سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر کا ڈنمارک کی پارلیمنٹ کا دورہ
August 13, 2019

سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری نے مقبوضہ کشمیر میں بدترین صورتحال سے آگاہ کرنے کی کوششوں کے تناظر میںFOLKETINGET کوپن ہیگن میں ڈنمارک کی پارلیمنٹ کادورہ کیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ سکندر صدیق نے ان کا استقبال کیا ۔

فواد چوہدری نے سکندر صدیق اور ڈنمارک کی پارلیمنٹ کے دیگر اراکین کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے عالمی براداری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

سکندر صدیق نے کشمیر پر ڈنمارک کی پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈنمارک کی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمیشنرسے کشمیر پر خصوصی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔