Friday, 29 March 2024, 04:27:27 pm
سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کا جنوبی یمن میں متحارب فریقوں پر مذاکرات کی راہ اختیار کرنے پر زور
August 13, 2019

سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات نے جنوبی یمن میں متحارب فریقوں پرزوردیاہے کہ وہ عدن میں حالیہ جھڑپوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کے لئے مذاکرات کی راہ اختیار کریں۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبررساں ادارے WAM کی اطلاعات میں کہاگیاہے کہ ولی عہدشیخ محمدبن زیدالنیہان نے یہ بات مکہ مکرمہ میں سعودی فرمانرواسلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہدمحمدبن سلمان سے ملاقات کے بعد کہی۔فریقین نے د ونوں ملکوں کے درمیان تعلقات سمیت موجودہ علاقائی وعالمی صورتحال سے متعلق امورپربھی تبادلہ خیال کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.