Wednesday, 16 October 2019, 08:14:28 am
پی ٹی آئی مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ یکجہتی کیلئے کل ریلی نکالے گی
August 14, 2019

پاکستان تحریک انصاف مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے کل لیاقت باغ راولپنڈی سے ڈی چوک تک ایک ریلی نکالے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عامر محمود کیانی نے آج راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی اور صوبائی وزراء 'قومی اور اسمبلی اسمبلیوں کے اراکین اور پارٹی کارکنوں سمیت پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت ریلی میں شرکت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جو جدوجہد شروع کی ہے اسے بھارتی فوج وحشیانہ کارروائی کے ذریعے نہیں دباسکتی۔