Saturday, 24 August 2019, 04:53:56 pm
پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 19 ویں برسی
August 14, 2019

پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی آج(منگل) 19 ویں برسی منائی گئی۔

 انہوں نے دس سال کی عمر میں گلوکاری شروع کی اور ان کا شمار پاکستان اور بھارت کے انتہائی ممتاز گلوکاروں میں ہونے لگا۔

 نازیہ حسن نے پاکستان کےاعلیٰ ترین سول ایوارڈ تمغہ حسن کارکردگی سمیت متعدد قومی اور عالمی اعزازات حاصل کئے۔

ان کا انتقال13 اگست 2000 کو پھپھڑوں کے کینسر کے باعث 35 سال کی عمر میں لندن میں ہوا۔