Thursday, 25 April 2024, 03:04:24 am
پاکستان کی بھارت کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کومذہبی آزادی سے محروم کرنے کی مذمت
August 13, 2019

پاکستان نے بھارت کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کومذہبی آزادی سے محروم کرنے کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں دفترخارجہ کے ترجمان نے کہاکہ بھارت نے عیدالاضحی کے اہم تہوار پر لاکھوں کشمیریوں کومذہبی آزادی سے محروم کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ پابندیاں اور کشمیری مسلمانوں کی اس بنیادی مذہبی آزادی سے محرومی انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ترجمان نے کہاکہ مقبوضہ وادی ایک بڑے پیمانے کی فوجی جیل میں تبدیل ہوچکی ہے اور کشمیریوں کوسری نگر کی تاریخی جامع مسجدمیں نمازعیدکی ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہاکہ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے ٹیلی فون، موبائل اورانٹرنیٹ سروسزسمیت مواصلاتی رابطوں کی بندش نے کشمیریوں کواس تہوار پراپنے خاندانوں اورعزیزواقارب سے رابطے سے بھی محروم کردیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ مذہب کے خلاف جرائم، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں اور انسانیت کی بے حرمتی پربھارت کااحتساب کیاجائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.