Thursday, 19 September 2019, 08:24:18 pm

مزید خبریں

 
وزیراعظم آج مظفرآباد میں قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرینگے
August 13, 2019

پاکستان کے تہترویں یوم آزادی کے موقع پر آزادجموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج صبح دس بجے مظفرآباد میں ہو گا۔

سپیکر شاہ غلام قادر اجلاس کی صدارت کرینگے۔

وزیراعظم عمران خان جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرینگے۔

وزیراعظم عمران خان کی کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں سے ملاقات کا بھی امکان ہے جس میں وہ بھارتی پارلیمنٹ کی جانب سے متنازعہ علاقے کو خصوصی حیثیت دینے والی شق 370 کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والی حالیہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کرینگے۔