Friday, 29 March 2024, 05:50:35 am
مسئلہ کشمیر پر ثالثی برطانوی حکومت کی تاریخی ذمہ داری ہے:لیوس
August 13, 2019

برطانوی رکن پارلیمنٹ Ivan Lewis نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر پرپاکستان اوربھارت کے درمیان ثالثی برطانوی حکومت کی تاریخی ذمہ داری ہے۔

برطانوی وزیرخارجہ Dominic Raab کولکھے گئے ایک خط میں انہوں نے کہاکہ کشمیر کا خطہ سترسال سے زیادہ عرصے سے کشیدگی اورعلاقائی تنازع کامرکزبن چکاہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد47ء میں جس برطانیہ میں دستخط کئے گئے ،مطالبہ کیاگیاتھا کہ کشمیری عوام کوآزادانہ ،شفاف اورغیرجانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت دیاجائے۔انہوں نے وزیرخارجہ کویاددہانی کرائی کہ انہیں بھارت کی حکومت کی طرف سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے اقدام کی سخت مذمت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی کشیدہ صورتحال کے پُرامن حل کامطالبہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.