Wednesday, 24 April 2024, 12:11:11 am
کشمیرکےبارے میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے علاقائی امن کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں:اسدمجید
August 13, 2019

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہاہے کہ کشمیر کے بارے میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے علاقائی امن کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

 فاکس نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر یکطرفہ طورپر حل نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ گزشتہ ستر سال سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پرموجود ہے۔

 پاکستانی سفیر نے کہا کہ اشتعال انگیزی بھارت کی طرف سے کی گئی ہے جبکہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے لیکن بھارت اس کے جذبے کا مثبت انداز میں جواب نہیں دے رہا۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلے کے حل کےلئے ثالثی کرے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.