Wednesday, 11 December 2019, 04:41:25 am
خیبرپختونخوا میں آئندہ چار روز کے دوران تیزبارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
August 13, 2019

خیبرپختونخوا میں قدرتی سانحات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے نے آئندہ چار روز کے دوران تیزبارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کیا ہے۔

صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی جانی اور مالی نقصان سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں۔

سیاحوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ان دنوں میں پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔