Thursday, 12 December 2019, 07:07:01 pm
اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پوری دنیا کے امن و استحکام کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، وزیرخارجہ
August 13, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پوری دنیا کے امن و استحکام کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مساجد اور عبادت گاہوں پر حملے قابل مذمت اور تشویش ناک ہیں۔

ناروے میں النور اسلامک سنٹر میں انسانی جانیں بچانیں کیلئے ایک مسلح شخص کو قابو کرنے والے پاکستانی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس ہیرو کے حوصلے اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔