Thursday, 18 April 2024, 08:54:45 am
مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےیوم آزادی سےپہلےکرفیوجیسی سخت پابندیاں عائد
August 13, 2018

 

مقبوضہ کشمیر میںتحریک حریت جموںوکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور انکی دوساتھیوں کے ساتھ روا رکھے گئے غیر انسانی سلوک پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔

محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ آسیہ اندرابی ، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کوجیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انہیں جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری عوام اپنی جان سے بڑھ کرپاکستان سے پیارکرتے ہیں۔

حریت رہنمائوں شبیر احمد ڈار ،بلال صدیقی ، ظفر اکبربٹ ، مصدق عال ، مختار احمد وازہ ،عبدالصمد انقلابی، نثار راتھراور محمد فاروق رحمانی نے اپنے الگ الگ بیانات میں پاکستان کے عوام کو یوم آزادی پر مبارک باددی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ نظریاتی پاکستان عالم اسلام میں ایک قائدانہ کردار کا حامل ملک ہے ۔

بھارت کے یوم آزادی سے قبل سیکورٹی اقدامات کے نام پر پورے مقبوضہ علاقے خاص طورپرسرینگر میں کرفیو جیسی سخت پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔

سرینگر میں 15اگست کی مرکزی تقریب کے مقام کرکٹ سٹیڈیم کے ارد گرد سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

احتیاطی تدابیرکی آڑ میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مشترکہ حریت قیادت نے بدھ کے روز بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منانے اور مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے ۔

یوم سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری کو یہ پیغام پہنچانا ہے کہ بھارت نے طاقت کے بل پرکشمیریوں کا ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت سلب کررکھا ہے۔

ادھرمقبوضہ کشمیر کے علاقوں چاڈورہ ، لنگیٹ اور ترال میںحریت پسند محمد یاسین ایتو کے یوم شہادت کے سلسلے میں اور بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی گئی۔

ان علاقوں میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔ ترال قصبے میں چھاپوں کے دوران طلبائ، سرکاری ملازمین اور تاجروں سمیت ایک درجن سے زائد نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف ہڑتال کی گئی۔

نامعلوم مسلح افراد نے ضلع پلوامہ کے علاقے بون پورہ مورن میں ایک نوجوان گلزار احمد بٹ کو قتل کردیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.