Saturday, 20 April 2024, 03:49:27 pm
معروف پاکستانی اداکار تنویر جمال انتقال کرگئے
July 13, 2022

 پاکستان کے معروف اداکار تنویر جمال جاپان میں انتقال کر گئے۔

اداکار تنویر جمال کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کچھ عرصہ قبل ہی علاج کی غرض سے جاپان منتقل ہوئے تھے۔

انہوں نے درجنوں معروف ڈرامہ سیریل میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔

دریں اثنا وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اداکار تنویر جمال کی افسوسناک موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ تنویر جمال پاکستان ٹی وی کی ایک نمایاں شخصیت تھے اور 35 سال تک پی ٹی وی سے وابستہ رہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں اپنا لوہا منوایا اورڈرامے کی صنعت کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مریم اورنگزیب نے مرحوم اداکار کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.