Wednesday, 12 August 2020, 08:19:37 am
آرٹ گروپ تھیٹر والے اگلے ماہ سے اداکاری کی تین ماہ پر محیط کلاسز کا آغاز کریگا
July 14, 2020

فائل فوٹو

آرٹ گروپ تھیٹر والے اگلے ماہ سے اداکاری کی تین ماہ پر محیط کلاسز کا آغاز کرے گا جس میں زیادہ سے زیادہ دس طلبہ شرکت کریںگے۔

انتظامیہ کے مطابق کلاسز ہفتے میں دو دن پیر اور جمعرات کو ہوا کریں گی اور کورونا وائرس سے بچائو کیلئے سماجی فاصلے کیلئے ضابطہ کار پر سختی سے عملدرآمد کیاجائے گا اور ہاتھ دھونے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
نوجوان اداکاروں کو بنیادی سطح کی اداکاری کلاسز میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
ان کلاسز سے اداکاروں میں لوگوں کے سامنے اظہار خیال اور دیگر مہارتوں کے حوالے سے خوداعتمادی پیدا ہوگی۔