Thursday, 12 December 2019, 06:09:02 pm
صوبے میں مواصلات کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں، محمود خان
July 13, 2019

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمو خان نے کہا ہے کہ صوبے میں مواصلات کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے ہفتے کے روز پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو سوات موٹروے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

محمود خان نے سوات موٹروے کا چکدرہ سے مینگورہ تک ڈیزائن تبدیل کرنے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان نے پشاور تک موٹروے سے علاقے میں تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موٹروے قبائلی ضلعوں کو صوبے کے باقی علاقوں سے منسلک کرنے میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔