Saturday, 20 April 2024, 04:54:02 pm
صدرا ور وزیراعظم آزادجموں وکشمیر کا 13 جولائی 1931 کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش
July 15, 2019

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردارمسعود خان اور وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے 13 جولائی 1931 کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہاکہ یہ دن ان کشمیری شہدا کی یاد منایا جاتا ہے جنہوں نے 1931 میں آج ہی کے دن ڈوگرہ راج سے آزادی کیلئے سری نگر کی سنٹرل جیل کے باہر اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا ۔صدر مسعود خان نے ایک پیغام میں کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اہم مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام بھارت کے تسلط سے اپنے مادر وطن کی آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیںگے ۔آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ آزاد جموں وکشمیر اور پاکستان کے عوام اور حکومتیں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں اور انھیں اپنے پیدائشی حق کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.