Tuesday, 20 August 2019, 09:44:58 pm
پاکستان دنیا کے ان ملکوں میں شامل ہے جنکی آبادی میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، تجزیہ کار
July 13, 2019

بہبودِ آبادی کے ماہر پرویز ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان ملکوں میں شامل ہے جنکی آبادی میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ایک پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام ِ متحدہ کے مطابق پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی میں ہر سال تیس لاکھ افراد کا اضافہ ہورہا ہے اور آبادی میں تیزی سے ہونے والے اضافے پر قابو پایا جانا چاہیے بصورت دیگر پاکستان کیلئے مستقبل میں معاشی چیلنجز سے نمٹنا مشکل ہوجائے گا۔