Tuesday, 10 December 2019, 04:22:26 pm
وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں گریٹر اقبال پارک میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا
July 13, 2019

پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان احمد خان بزدار نے ہفتے کی سہ پہر لاہور میں گریٹر اقبال پارک میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے صوبے کے36 اضلاع میں ان خدمت مراکز کے قیام اور مستقبل میں ان کے دائرہ کار کو ضلع سے تحصیل کی سطح تک بڑھانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی لائحہ عمل کے تحت پنجاب پولیس نے انسداد دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ کا مکمل عزم کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہداء کے سوگوار خاندانوں کے تمام واجبات ادا کر دیئے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم ہائوسنگ سکیم میں پولیس اہلکاروں کے لئے کوٹہ مختص کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے موبائل وین خدمت مراکز میں دستیاب سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔

موبائل وین خدمت مرکز ڈرائیونگ لائسنس ' کریکٹر سر ٹیفکیٹ' پولیس کی تصدیق' لاپتہ بچوں کی رپورٹ' پولیس کی طبی رپورٹ' ایف آئی آر کی نقل اور شہریوں کے لئے کرایہ داروں کی رجسٹریشن کی خدمات فراہم کرے گا۔