Wednesday, 11 December 2019, 07:58:58 am
وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی مدد کیلئے مختلف ایپلی کینشنز متعارف کرائی ہیں
July 13, 2019

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لئے سعودی عرب میں حج اور ان کے قیام کے دوران ان کی مدد کے لئے مختلف ایپلی کیشنز متعارف کرائی ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج سے کہا ہے کہ اس مقدس مذہبی فریضے کی آسانی سے ادائیگی کیلئے حج سے متعلق معلومات اور رہنمائی حاصل کرنے کی غرض سے Android فونز ایپلی کیشنز کا استعمال کریں۔

وزارت نے کہا کہ منیٰ لوکیٹر ایپ سے عازمین کی رہائش اور منیٰ مکتب ' مختلف کیمپوں' ریلوے اسٹیشنز' مساجد' ہسپتالوں اور عازمین کی موجودہ جگہ کے ریفرنس سے منیٰ میں دیگر اہم مقامات کا پتہ لگانے میں مدد ملتی ہے۔

اسی طرح المقصد ایپ مسجد الحرام کے لئے ایک جامع تھری ڈی ان ڈورNavigation ایپ ہے۔

پاک حج معاون ایپ سے عازمین کی اپنے بارے میں اور گروپ کی معلومات ،مکتب کی معلومات' سفری تفصیلات اور دیگر حاجیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔

رہنمائے حج ایپ سے عازمین کو حج کی ادائیگی کے بارے میں معلومات اور سہولیات کی فراہمی میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ ایب اردو زبان میں ہے اور معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں اس کو آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

حجاج کی رہنمائی کیلئےDOS اورDONTS مکمل طریقہ کار ہے جس میں مکمل وڈیو دستیاب ہیں تاکہ حجاج اس ایپ کو ڈیٹا کنکشن اور انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کرسکیں۔

پاک حج گائیڈ ایپ سے حج کی تیاریوں' عمرہ اور حج کی ادائیگی' زیارت مدینہ اور دیگر امور میں رہنمائی دستیاب ہے۔