Wednesday, 24 April 2024, 10:35:48 pm
حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اقتصادی راہداری کے تحت قائم کئے گئے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی تحریک دی:تجزیہ کار
July 13, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت قائم کئے گئے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی تحریک دی ہے۔انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری کے ذریعے چین نے پاکستان میں براہ راست بھاری غیر ملکی سرمایہ کاری کی ہے جس سے بڑی تعداد میں ملازمتوں کے یقینی مواقع پیدا ہوںگے اور ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئیگی۔ماہراقتصادیات مرزااختیاربیگ نے کہاکہ چین نے پاکستانی معیشت کے استحکام کے لئے حکومت کی بھرپورمددکی۔پاکستان اقتصادی فورم کے چیئرمین ہمایوں اقبال شامی نے کہاکہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ہمیں لوگوں کوفنی پیشہ ورانہ اورہنرمندی کی تربیت پرخصوصی توجہ دینا ہوگی۔دفاعی تجزیہ کارریٹائرڈبریگیڈیئرحارث نواز نے افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کی مسلسل کاوشوں سے متعلق اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ افغانستان سے اپنی فوج کا انخلاء چاہتا ہے اورپاکستان کی مدد کے بغیرایساممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالث کاکرداراداکرسکتاہے ۔ بھارت تخریبی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام کاشکار کرنے کی سازشوں میں ملوث ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.