Wednesday, 11 December 2019, 08:30:00 am
حج امور کے رابطہ کار اور اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرکاحج کمپلیکس حیات آباد کا دورہ
July 13, 2019

حج امور کے رابطہ کار اور اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب نے ہفتے کے روز حج کمپلیکس حیات آباد پشاور کا دورہ کیا۔

انہوں نے عازمین حج کیلئے تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عازمین حج کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روڈ ٹو مکہ منصوبہ اور کوئٹہ ائیرپورٹ سے براہ راست حج پروازیں حکومت کی بڑی کامیابی ہیں۔

مشیر نے کہا کہ اس منصوبے کو اگلے سال ملک کے تمام ہوائی اڈوں تک توسیع دیدی جائے گی۔

محمد شہزاد ارباب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرسرکاری اور نجی حج سکیموں کی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے۔