Wednesday, 24 April 2024, 08:39:39 am
شہنشاہ غزل مہدی حسن خان کی 8 ویں برسی
June 13, 2020

شہنشاہ غزل مہدی حسن خان کی ہفتہ کے روز آٹھویں برسی منائی گئی۔وہ اٹھارہ جولائی انیس سوستائیس کوبھارت میں پیدا ہوئے۔انیس سوستاون میں انہیں ریڈیوپاکستان پرنغمہ سرائی کاموقع ملا۔ انہوں نے ٹھمہری گلوکار کے طورپراپنے کیریئرکی ابتدا کی۔فن موسیقی کے شعبے میں گرانقدرخدمات پرحکومت پاکستان نے انہیں نشان امتیاز ،تمغہ امتیاز، تمغہ حسن کارکردگی اورہلال امتیاز سمیت کئی اعزازات دیئے۔انہوں نے اپنے موسیقی کے کیریئرمیں تین سوسے زائدفلموں کے لئے نغمات گائے۔مہدی حسن دوہزاربارہ میں آج کے دن طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.