Friday, 29 March 2024, 12:14:15 am
ممتازتجزیہ کاروں نےنئےوفاقی بجٹ کوعوام دوست قراردیدیا
June 14, 2020

ممتازتجزیہ کاروں نے نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کو سراہتے ہوئے اسے عوام دوست قرار دیا ہے جس میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایاگیا۔

غربت میں کمی اور سماجی تحفظ کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشترنے ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل کوایک انٹرویو میں کہاکہ نئے بجٹ میں احساس پروگرام کے لئے فنڈز میں اضافہ کیاگیاہے۔ماہرمعاشیات ڈاکٹرعالیہ ہاشمی نے کہاکہ موجودہ صورتحال کومدنظررکھتے ہوئے حکومت کی طرف سے پیش کیاگیا بجٹ انتہائی عوام دوست اورمتوازن ہے جسے مشکل کی اس گھڑی میں بہترین بجٹ قرار دیاجاسکتاہے۔ماہرمعاشیات ڈاکٹرنورفاطمہ نے کہاکہ حکومت ایک متوازن اورعوام دوست بجٹ پیش کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔زرعی معیشت کے ماہر ڈاکٹرخالدمشتاق نے کہاکہ آبی ڈھانچے کی بہتری ،آبی وسائل اورنئے ڈیموں کی تعمیر کے لئے بجٹ میں کافی فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔ماہرمعیشت ڈاکٹراعتزازاحمدنے کہاکہ ٹیکسوں میں کمی ہمیشہ ایک مشکل کام رہاہے اور حکومت نے ایسا کیاہے۔انہوں نے کہاکہ مجموعی طورپرایک متوازن بجٹ ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.