Friday, 19 April 2024, 09:52:49 am
سماجی اور اقتصادی ترقی کے مختلف منصوبوں کیلئے چین پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا قرض دے گا
June 13, 2019

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کو آج بتایا گیا کہ پاکستان حال ہی میں قائم کردہ چین کے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کے ادارے کے تحت سماجی واقتصادی ترقی کے مختلف شعبوں کیلئے ایک ارب ڈالر کی مالی گرانٹ حاصل کریگا۔سیکرٹری منصوبہ بندی ظفر حسین نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین دو مراحل میں یہ گرانٹ فراہم کریگا۔ پہلے مرحلے میں 16چھوٹے سماجی منصوبوں کیلئے 200سے 300ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائیگی جبکہ یقیہ رقم تین سال میں جاری کی جائیگی۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کی چیئر پرسن سینٹیر شیری رحمان نے کی جس میں وزیرمنصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے بھی شرکت کی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.