Friday, 29 March 2024, 05:03:47 pm
سابق حکومتوں کے لئے گئے قرضوں کی تحقیقات،وزیر مواصلات کا اعلیٰ اختیاراتی کمیشن کیساتھ مکمل تعاون کا اعلان
June 13, 2019

 مواصلات کے وزیر مراد سعید نے گزشتہ حکومتوں کی جانب سے لئے گئے چوبیس ہزار ارب کے قرصوں کی تحقیقات کیلئے تشکیل دئیے گئے اعلی اختیاراتی کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیاہے۔انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کی وزارت کمیشن کو گزشتہ دس سال کے دوران سڑکوںکی تعمیر کیلئے حاصل کئے گئے قرضوں کی تفصیلات سے آگاہ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ کمیشن کو اس بارے میں بھی تفصیلات فراہم کی جائیںگی کہ کس طرح منصوبوں کے ٹھیکے دینے میں من پسند افراد کو نوازا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ احتساب کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور تمام اداروں کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔مراد سعید نے کہا کہ خصوصی آڈٹ کے بعد شاہراہوں کے قومی ادارے میں 430کروڑ روپے وصول کئے گئے ہیں اور مستقبل میں یہ عمل جاری رہے گا۔وزیر مواصلات نے کہ اکہ ہم محکمہ ڈاک سمیت ہر ادارے کے اخراجات کم کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مراد سعید نے کہا کہ احتساب بلاامتیاز ہوگا اور اگر تحریک انصاف کا بھی کوئی رہنما بدعنوانی میں ملوث پایا گیا تو وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.