Thursday, 25 April 2024, 09:23:50 am
ججوں کیخلاف ریفرنس خالصتاً آئینی معاملہ،سیاسی رنگ نہیں دینا چاہئے،معاون خصوصی
June 14, 2019

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردو س عاشق اعوان نے کہاہے کہ جج صاحبان سے متعلق ریفرنس ایک آئینی مسئلہ ہے۔آج اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مریم صفدر آئینی مسئلے کو سیاسی اکھاڑے میں نہ لائیں۔عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بہترین طریقہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام ہے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ مریم صفدر مفرور اشتہاری بھائیوں اور ملکی معیشت کو چونا لگانے والے ڈار انکل کو عدالتوں میں پیش کر کے عدلیہ کی تعظیم اور آئین و قانون کی بالادستی پریقین رکھنے کا ثبوت دیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.