Friday, 19 April 2024, 09:48:15 pm
بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان وایو میں شدت
June 13, 2019

بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان وایو میں شدت آگئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرمی کی لہر کا انتباہ بھی جاری کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے آج ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سمندری طوفان جنوب مشرق میں کراچی سے 540کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس سے ملک کی ساحلی پٹی کے کسی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ آج شام سے آئندہ تین روز کے دوران سندھ کے تین اضلاع تھر پار کر، بدین اور ٹھٹہ میں آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ کراچی شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہے جو اتوار تک جاری رہے گی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.