Wednesday, 16 October 2019, 07:30:06 am
ایس سی اواجلاس رکن ممالک کے درمیان تجارت،معاشی خوشحالی کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا،تجزیہ کار
June 13, 2019

تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رکن ممالک کے درمیان تجارت اور معاشی خوشحالی کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم پاکستان کے لئے علاقائی طاقتوں کے ساتھ معاشی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے میں اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالنے کے لئے استعمال کرنا چاہئے۔ تجزیہ کاروں میں عارف کمال،ڈاکٹر عالیہ ایچ خان،ڈاکٹر فاروق حسنات،ڈاکٹر طلعت وزارت اور ڈاکٹر حیدر مہدی شامل تھے۔