Tuesday, 02 June 2020, 09:44:01 am
بلوچستان کی ترقی و امن کیلئےحکومت،عوام سےتعاون ہمارا فرض،آرمی چیف
May 13, 2020

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے صوبے کی ترقی اور امن کیلئے اس کی حکومت اور عوام سے مکمل تعاون کرنا ہمارا فرض ہے۔
یہ بات انہوں نے آج کوئٹہ کے دورے کے موقع پر کہی۔
صدر کمانڈ ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران بری فوج کے سربراہ کو سلامتی کی صورتحال فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پاک افغان سرحد اور پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے سمیت تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں لوگوں تک پہنچنے کیلئے تمام کمانڈرز کو ہدایت کر دی ہے تاکہ کرونا وائرس کے باعث لوگوں کو درپیش مشکلات میں کمی کی جا سکے۔