Saturday, 25 May 2019, 08:41:06 pm

مزید خبریں

 
چھبیسویں آئینی ترمیمی بل کی دوتہائی اکثریت سےمنظوری تاریخی لمحہ قرار
May 14, 2019

تجزیہ کاروں نے 26ویں آئینی ترمیمی بل کی دوتہائی اکثریت سے منظوری کو پاکستان کیلئے ایک تاریخی لمحہ قراردیاہے۔

ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بل کی منظوری قبائلی عوام کے لئے بہت بڑی خوشی کاذریعہ ہے۔انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی اورخیبرپختونخوااسمبلی میں سابق فاٹا کی نشستوں میں اضافہ سے قبائلی عوام کی احساس محرومی کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ یہ تمام صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سابق فاٹا کی عام کے لئے اپناحصہ ڈالیں۔تجزیہ نگاروں میں سلیم رحمان، گل ظفرخان، مریم اورنگزیب اورڈاکٹراے زیڈہلالی شامل تھے۔