Tuesday, 23 July 2019, 02:56:50 pm
شاہ زیب قتل کیس،شاہ رخ جتوئی،سراج تالپور کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
May 13, 2019

سندھ ہائیکورٹ نے آج2012 کے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ ر خ جتوئی اور سراج تالپور کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس نذر اکبر پر مشتمل بنچ نے مقدمے میں سزائوں کے خلاف شاہ رخ جتوئی' سراج تالپور اور دیگر کی اپیلوں کی سماعت کی۔عدالت نے قتل کے مقدمے میں سزا کے خلاف اپیلوں پر اپنا فیصلہ سنایا جبکہ سجاد تالپور اور مرتضیٰ لاشاری کی عمرقید کی سزائیں برقرار رکھیں۔یاد رہے کہ کراچی کی ڈیفنس ہائوسنگ سوسائٹی میں 24 دسمبر2012 کی شب20 سالہ شاہ زیب خان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔