Tuesday, 23 July 2019, 02:35:34 pm
مذہبی سیاحت کا فروغ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے،گورنر
May 13, 2019

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاہے کہ مذہبی سیاحت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

پیر کے روز لاہور میں مذہبی ثقافتی ورثے کے بارے میں سیاحتی کمیٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوفی سیاحت سے متعلق ایک پالیسی مرتب کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندو ' بدھ مت اور پارسی مذاہب کے مقدس مقامات کی سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔گورنر نے کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے ویزہ ' ٹرانسپورٹ اور رہائش سمیت مختلف سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔