Saturday, 25 May 2019, 09:15:31 pm
کوئٹہ،مسجد کے قریب بم دھماکے میں4 پولیس اہلکار شہید
May 13, 2019

 آج رات کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون میں الہدیٰ مسجدکے قریب ایک بم دھماکے میں چارپولیس اہلکارشہید اور گیارہ دیگر زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کوعلاج کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیاگیاہے۔ادھروزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان نے مسجد کے قریب بم حملے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے ایک مذمتی پیغام میں ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرے۔وزیراعلیٰ نے انسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان کو بھی ہدایت کی کہ وہ سیکیورٹی انتظامات کومزید سخت کریں۔