Saturday, 25 May 2019, 09:06:52 pm
حکومت تاجربرادری کو یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے،صدر
May 13, 2019

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ حکومت تاجربرادری کو یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے آج اسلام آباد میں ایوان ہائے صنعت وتجارت کی فیڈریشن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کی اقتصادی ترقی میں نجی شعبے کے کردارکوسراہاہے۔صدرنے کہاکہ حکومت برآمدات کی صنعت کورعایتی نرخوں پرگیس کی فراہمی یقینی بنانے کے ذریعے کاروباری لاگت کو کم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے ٹیکسٹائل ،چمڑے، کارپٹس، سرجیکل اورکھیلوں کے سامان سمیت پانچ برآمدی شعبوں کے لئے ٹیکس زیروریٹنگ نظام متعارف کرایاہے۔