Wednesday, 24 April 2024, 05:21:20 am
پاکستان نے دہشتگردوں کے سہولت کارو ں کو بے نقاب کرنے کاعزم کررکھاہے:تجزیہ کار
April 13, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ پاکستان نے خطے میں دہشت گردوں کے سہولت کارو ں کو بے نقاب کرنے کاعزم کررکھاہے اور دہشت گردی کے حملے اس ناسور کے خاتمے کے لئے قوم کے عزم کوغیرمتزلزل نہیں کرسکتے۔

بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین نے ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل کو ایک انٹرویومیں کہاکہ ہماری مسلح افواج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کاواقعہ انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہیں۔ماہرین نے کہاکہ ہمسایہ ملک نے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ اپنارکھاہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے حملے سے پاکستان کے وزیرخارجہ کے اس بیان کی توثیق ہوگئی ہے کہ بھارت ملک میں انتخابات سے قبل پاکستان کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کرسکتاہے۔پروگرام میں اظہارخیال کرنے والوں میں ڈاکٹرظفرنوازجسپال، ڈاکٹراے زیڈہلالی ، ڈاکٹرفاروق حسنات اور ڈاکٹرہمابقائی شامل تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.