Friday, 19 April 2024, 02:54:45 pm
پاکستان کےکرتارپورراہداری کھولنےکےاقدام سےسکھ برادری کے درمیان خوشی کی لہردوڑ گئی ہے:چنچل منوہرسنگھ
April 13, 2019

ممتاز بھارتی صحافی  چنچل منوہرسنگھ  نے جو بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے پاکستان میں ہیں کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے کرتار پور راہداری کھولنے کے اقدام سے دنیا بھر کی سکھ برادری کے درمیان خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

آج ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے  انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیاکہ حکومت پاکستان کی دلچسپی کومدنظر رکھتے ہوئے کرتار پور راہداری منصوبے پرکام دئیے گئے مقررہ وقت میں مکمل کیاجائے گا ۔

چنچل منوہر سنگھ  پاکستان کی طرف سے بیساکھی میلے کیلئے کئے گئے انتظامات کوسراہا ۔

انہوں نے ریڈیوپاکستان کی نشریات میں سکھوں کی مذہبی رسومات کواجاگرکرنے کو بھی سراہا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.