Wednesday, 26 June 2019, 04:46:49 am
حکومت توانائی بحران پر قابو پانے،معیشت کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،تجزیہ کار
April 13, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے اور معیشت کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی خوشحالی کے لئے غیرملکی سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے فروغ سے بہت زیادہ آمدنی حاصل کر سکتا ہے کیونکہ پاکستان میں اس شعبے کی ترقی کے وسیع امکانات ہیں۔تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستان افغانوں کی سربراہی میں اور افغانوں پر مشتمل امن عمل کی حمایت کرتا ہے کیونکہ پاکستان میں ترقی یقینی بنانے کے لئے پرامن افغانستان بہت ضروری ہے۔تجزیہ کاروں میں ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، ڈاکٹر عالیہ ہاشم، ڈاکٹر صبور غیور، ڈاکٹر زاہد انور خان، ڈاکٹر اے زید ہلالی اور ڈاکٹر رشید احمد خان شامل تھے۔