Saturday, 20 April 2024, 06:41:11 pm
عالمی برادری مسلمانوں سمیت دوسری اقلیتوں کےخلاف اقدامات بندکرنےکیلئے بھارت پردبائوڈالے:مفتی منیب الرحمان
April 13, 2019

ممتاز مذہبی دانشور مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کو بھارت کی شہریت سے محروم نہیں کرسکتی کیونکہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت میں رہائش پذیر ہیں۔ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو آج ایک انٹرویو میں انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کے خلاف روئیے کی سخت مذمت کی۔مفتی منیب الرحمان نے کہاکہ بھارت میں انتہاپسند عناصر مختلف مذاہب کے پیروکاروں کو ایک دوسرے کے خلاف اکسانے پرتلے ہوئے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ مسلمانوں سمیت دوسری اقلیتوں کے خلاف اقدامات بند کرے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.