Friday, 17 August 2018, 11:31:33 pm
لاہور، ڈیجیٹل چالان منصوبے کا اجرا
April 13, 2018

 ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے پنجاب پولیس کے مختلف شعبوں کو خود کار بنانے کا تجربہ کامیاب ثابت ہوا ہے جس سے شہریوں کی سہولت کیلئے صدیوں پرانے نظام میں حقیقی اصلاحات آئیں گی ۔ یہ بات پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹرسیف نے ''ڈیجیٹل چالان '' نامی آزمائشی منصوبے کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ڈیجیٹل چالان ایپلی کیشن پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے آج لاہور میں لاہور ٹریفک پولیس نے تیار کی ۔انہوں نے کہاکہ اس نظام سے احتساب اور شفافیت یقینی بنائی جاسکے گی ۔