Tuesday, 24 April 2018, 05:35:32 am
حکومت صوبے کی جیلوں میں اصلاحات کیلئے کوشاں ہے،وزیر اعلیٰ
April 13, 2018

  وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہاہے کہ موجودہ حکومت صوبے کی جیلوں میں اصلاحات لانے کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوںنے یہ بات جمعہ کے روز سہ پہر کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے تفصیلی دورے کے بعد صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہی ۔ قدوس بزنجو نے متعلقہ حکام کو جیل میں ایک ایمبو لینس مہیا کر نے اور میڈیکل لیبارٹری قائم کرنے کی ہدایت کی ۔