Friday, 17 August 2018, 11:31:12 pm
دولت مشترکہ کھیل ،قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نیزہ بازی کے حتمی مرحلے میں داخل
April 13, 2018

 گولڈ کوسٹ آسٹریلیا میں اکیسویں دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نیزہ بازی کے مقابلوں کے فائنل رائونڈمیں پہنچ گئے ہیں ۔پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق ارشد نے نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کیا ہے ۔ ارشد نے 80.45میٹر دور نیزہ پھینکا اور ان کا گزشتہ قومی ریکارڈ 78.33میٹر تھا ۔ ارشد کل حتمی مرحلے کے مقابلے میں شرکت کرینگے ۔