Friday, 19 April 2024, 07:09:53 pm
پوری دنیا مودی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کیخلاف اپنی آواز بلند کررہی ہے،تجزیہ کار
March 13, 2020

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت میں بھارت میں موجودتمام اقلتیں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں اور پوری دنیا مودی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کررہی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو خصوصاً مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنی چاہئیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے جبکہ بھارت خطے میں بالادستی چاہتا ہے۔

پروگرام میں حصہ لینے والوں میں چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام، ڈاکٹر اے زیڈ ہلالی، ڈاکٹررسول بخش رئیس، ڈاکٹر عفت سومرو اور ڈاکٹر سلمان شاہ شامل تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.